مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے عمان پہنچنے کے بعد عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
یہ ملاقات لاریجانی کے سرکاری دورۂ عمان کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔ اپنے قیام کے دوران ایرانی عہدیدار عمان کی سلطنت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ